ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کیرالہ: وجین حکومت کو جھٹکا، بحال ہوں گے ڈی جی پی جیکب تھامس

 کیرالہ: وجین حکومت کو جھٹکا، بحال ہوں گے ڈی جی پی جیکب تھامس

Tue, 30 Jul 2019 12:40:59    S.O. News Service

کوچی، 30جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرل میں سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت کو پیر کو اس وقت جھٹکا لگا جب مرکزی انتظامی اتھارٹی (کیٹ) نے ڈی جی پی جیکب تھامس کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ تھامس کو 2017 میں اوکھی طوفان سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کو لے کر حکومت کے خلاف ان کے بیان پر معطل کر دیا گیا تھا۔ کیٹ کی ا رنا کلم بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ:’یہ متعینہ قانون ہے کہ معطلی سزا کی شکل اختیار نہیں کرسکتی ہے۔ بنچ نے کہا کہ م ہدایات دیتے ہیں کہ عرضی گزار کو فوری طور پر خدمت میں بحال کیا جائے اور برابر رینک کا ایک مناسب عہدہ پیش کیا جائے۔ بنچ نے کہا کہ:’واضح طور  مقصد یہ ہے کہ:’اس بات کو یقینی بنائی جائے کہ ملازم کی انکوائری کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہو جب وہ اپنی ڈیوٹی سنبھالے۔


Share: